Surah An Nahl Ayat 63 (16:63)
The Bee · Juz 14 · Makki
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ کی قسم! ہم نے تم سے پہلے کتنی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے لوگوں کیلئے ان کے اعمال کو خوشنما بنادیا تو آج وہی ان کا ساتھی ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanخدا کی قسم ہم نے تم سے پہلے کتنی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے کوتک ان کی آنکھوں میں بھلے کر دکھائے تو آج وہی ان کا رفیق ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{تالله:اللہ کی قسم!} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنی ذات کی قسم بیان کر کے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلمہم نے اپ سے پہلے سابقہ امتوں کی طرف جتنے رسول بھیجے انہوں نے بھی اپ کی طرح اپنی امتوں کو توحید کی دعوت دی صرف ایک اللہ کی عبادت کرنے کا کہا اور جھوٹے معبودوں کو چھوڑ دینے کا حکم دیا جبکہ شیطان نے اللہ عزوجل کے ساتھ کفر کرنے اور بتوں کی عبادت پر قائم رہنے کو ان کی نظروں میں خوشنما بنادیا یہاں تک کہ انہوں نے اپنے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلا یا اور اللہ تعالی کے احکامات کو رد کر دیا تو دنیا(یا اخرت) میں شیطان ہی ان کاساتھی ہے اور وہ نہایت برا ساتھی ہے۔ قیامت کے دن جب یہ اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تو ا س وقت شیطان کی مدد انہیں کوئی نفع نہ دے گی بلکہ اس وقت ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔( تفسیرطبری النحل تحت الایۃ: ۶۳ ۷ / ۶۰۵) اللہ تعالی نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دی : ابو عبداللہ محمد بن احمد قرطبی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: اس ایت میں اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دے رہا ہے کہ( صرف اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی قوم نے ہی اپ کو نہیں جھٹلایا بلکہ) اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے پہلے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو بھی ان کی امتوں نے جھٹلایا تھا۔(قرطبی النحل تحت الایۃ: ۶۳ ۵ / ۸۷ الجزء العاشر)