Surah An Nahl Ayat 64 (16:64)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِۙ-وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے تم پر یہ کتاب اس لئے نازل فرمائی ہے تاکہ تم لوگوں کیلئے وہ بات واضح کردو جس میں انہیں اختلاف ہے اوریہ کتاب ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے تم پر یہ کتاب نہ اتاری مگر اس لیے کہ تم لوگوں پر روشن کردو جس بات میں اختلاف کریں اور ہدایت اور رحمت ایمان والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما انزلنا علیك الكتب:اور ہم نے تم پر یہ کتاب اس لئے نازل فرمائی ہے۔} یعنی اے حبیب!صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ پر یہ قران اس لئے نازل فرمایا ہے تاکہ اپ لوگوں کیلئے امور دین سے وہ بات واضح کردیں جس میں انہیں اختلاف ہے جیسے توحید عبادات اور معاملات کے احکام وغیرہ یوں اپ کے بیان کے ذریعے ان پر حجت قائم ہو جائے اور ہم نے قرا ن ا س لئے نازل فرمایا ہے کہ یہ ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے کیونکہ ایمان والے ہی اس سے نفع اٹھا سکتے ہیں ۔( تفسیرقرطبی النحل تحت الایۃ: ۶۴ ۵ / ۸۸ الجزء العاشر جلالین مع صاوی النحل تحت الایۃ: ۶۴ ۳ / ۱۰۷۶ ملتقطا) قران کریم کے احکام اور حقائق بیان کرنے کا منصب: علامہ اسماعیل حقی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’عام لوگوں کے سامنے قران کریم کے احکام کو بیان کرنے اور خاص لوگوں کے سامنے قران مجید کے حقائق کو بیان کرنے کا منصب اصلا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا ہے اور ان کی پیروی کرتے ہوئے زمانہ در زمانہ ان کے وارثوں کا ہے چنانچہ علماء ظاہر واضح بیان کے ساتھ لوگوں کے ان اختلافات کا تصفیہ کرتے ہیں جو ان کے ظاہر کے ساتھ متعلق ہیں اور علماء باطن صحیح کشف کے ساتھ لوگوں کے ان اختلافات کو دور کرتے ہیں جن کا تعلق ان کے باطن کے ساتھ ہےان میں سے ہر ایک کا مشرب ہے اور اسے تھامنے والا نامراد نہیں ہوتا یہ دین کے ستون اور مسلمانوں کے سلطان ہیں۔(روح البیان النحل تحت الایۃ: ۶۴ ۵ / ۴۷)