Surah An Nahl Ayat 65 (16:65)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اللّٰهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو اس کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کردیا ۔ بیشک اس میں سننے والوں کے لئے نشانی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو اس سے زمین کو زندہ کردیا اس کے مرے پیچھے بیشک اس میں نشانی ہے ان کو جو کان رکھتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و الله انزل من السمآء مآء:اور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا۔} اس ایت سے اللہ عزوجلنے پھر اپنی نعمتوں اور قدرت کے کمال کو بیان فرمایا ہے چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے آسمان سے پانی اتارا تو اس کے ذریعے زمین کو خشک اور بے سبزہ ہونے کے بعد سرسبزی و شادابی بخش کر زندہ کردیا۔ یہ سب اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے لیکن اس بات کو سمجھنا ان لوگوں کا کام ہے جو دل سے سنتے ہیں اورسن کر سمجھتے اور غور کرتے ہیں اور اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ جو قادر برحق زمین کو اس کی موت یعنی نشو و نما کی قوت فنا ہوجانے کے بعد پھر زندگی دیتا ہے وہ انسان کو اس کے مرنے کے بعد بے شک زندہ کرنے پر قادر ہے۔( قرطبی النحل تحت الایۃ: ۶۵۵ / ۸۸ الجزء العاشر جلالین مع صاوی النحل تحت الایۃ: ۶۵ ۳ / ۱۰۷۶ ملتقطا)