Surah An Nahl Ayat 73 (16:73)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ شَیْــٴًـا وَّ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں آسمان اور زمین سے کچھ بھی روزی دینے کا اختیار نہیں رکھتے اور نہ وہ کچھ کرسکتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو انہیں آسمان اور زمین سے کچھ بھی روزی دینے کا اختیار نہیں رکھتے نہ کچھ کرسکتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و یعبدون من دون الله:اور اللہ کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہیں ۔} اس سے پہلی ایتوں میں اللہ تعالی نے اپنی وحدانیت پر دلالت کرنے والی مختلف چیزیں بیان فرمائیں اور اس ایت میں اللہ تعالی نے بتوں کی عبادت کرنے والوں کا رد فرمایا ہے۔(تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۷۳ ۷ / ۲۴۵) چنانچہ اس ایت اورا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین اللہ تعالی کے سوا ایسے بتوں کی عبادت کر رہے ہیں جو انہیں آسمان سے کچھ بھی روزی دینے کا اختیار نہیں رکھتے کیونکہ وہ زمین کی خشکی دور کرکے اس میں شادابی لانے کیلئے اسمانوں سے ایک قطرہ پانی تک نازل کرنے پر قادر نہیں اور نہ ہی وہ زمین سے کچھ روزی دینے کا اختیار رکھتے ہیں کیونکہ زمین سے نباتا ت اور پھل نکالنے پر انہیں کوئی قدرت حاصل نہیں اور نہ ہی ان کے بت زمین واسمان میں سے کسی چیز کے مالک ہیں بلکہ زمین اسمان اور ان میں موجود ہر چیز کا (حقیقی) مالک صرف اللہ تعالی ہے۔ تو تم اللہ عزوجل کے لیے شریک نہ ٹھہراؤ بیشک اللہ تعالی جانتا ہے کہ مخلوق میں اس کا کوئی مثل نہیں ہے اور تم یہ بات نہیں جانتے۔(تفسیر طبری النحل تحت الایۃ: ۷۳-۷۴ ۷ / ۶۲۰-۶۲۱ مدارک النحل تحت الایۃ: ۷۳ ص۶۰۲-۶۰۳ ملتقطا)