Surah An Nahl Ayat 79 (16:79)
The Bee · Juz 14 · Makki
اَلَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِؕ-مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ 79
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا انہوں نے پرندوں کی طرف نہ دیکھا جو آسمان کی فضا میں (اللہ کے) حکم کے پابند ہیں۔ انہیں (وہاں) اللہ کے سوا کوئی نہیں روکتا ۔بیشک اس میں ایمان والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا انہوں نے پرندے نہ دیکھے حکم کے باندھے آسمان کی فضا میں انہیں کوئی نہیں روکتا سوا خدا کے بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{الم یروا الى الطیر: کیا انہوں نے پرندوں کی طرف نہ دیکھا ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے پرندوں کی پرواز سے اپنی قدرت پر استدلال فرمایا ۔چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیالوگوں نے پرندوں کی طرف نہ دیکھا جو آسمان کی فضا میں اللہ عزوجل کے حکم کے پابند ہیں ۔ انہیں ہوا میں اللہ عزوجل کے سوا کوئی گرنے سے نہیں روکتا حالانکہ بھاری جسم اپنی طبیعت کے اعتبار سے گرنا چاہتا ہے لیکن اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے پرندوں میں یہی نظام بنایا ہوا ہے۔ اس میں ایمان والوں کیلئے نشانیاں ہیں کہ اللہ تعالی نے پرندوں کوایسا پیدا کیا کہ وہ ہوا میں پرواز کرسکتے ہیں اور اپنے بھاری جسم کی طبیعت کے برخلاف ہوا میں ٹھہرے رہتے ہیں گرتے نہیں اور ہوا کو ایسا پیدا کیا کہ اس میں ان کی پرواز ممکن ہے۔ ایماندار اس میں غور کرکے قدرت الہی کا اعتراف کرتے ہیں۔(تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۷۹ ۷ / ۲۵۲ جلالین النحل تحت الایۃ: ۷۹ ص۲۲۳ روح البیان النحل تحت الایۃ: ۷۹ ۵ / ۶۴ ملتقطا) ہوائی جہاز کی پرواز کے ذریعے اللہ تعالی کی قدرت پر استدلال: اس ایت میں پرندوں کی پرواز کے ذریعے اللہ تعالی کی قدرت پر استدلال کیاگیا ہے اور اگر لوگ چاہیں تو فی زمانہ پرندوں سے کہیں بڑی اور ان سے انتہائی وزنی چیز ہوائی جہاز کے ذریعے بھی اللہ تعالی کی قدرت پر دلیل حاصل کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انسان کو ایسی عقل سمجھ اور قدرت دی کہ اس نے ایسی چیز بنا لی جو ٹنوں کے حساب سے وزنی ہے اور بڑی اتنی ہے کہ سینکڑوں انسانوں کو اپنے اندر سمو لیتی ہے اور پھر اپنے وزن سینکڑوں انسانوں اور ان کے ساز و سامان کے وزن کے ساتھ گھنٹوں ہوا میں پرواز بھی کر لیتی ہے اور اس کا یہ پرواز کرنا بظاہر اگرچہ مشینی الات کی وجہ سے ہے لیکن در حقیقت یہ اللہ تعالی کی قدرت اور اسی کے اثر سے ہوا میں محو پرواز ہے کیونکہ ہوا کو پرواز کے قابل اللہ تعالی نے بنایا ہے کسی انسان نے نہیں بنایا یونہی ہوائی جہاز بھی انسان نے اللہ تعالی کی دی ہوئی عقلسمجھ اور قدرت سے بنایا ہے از خود کوئی کہاں اس قابل تھا کہ ایسی چیز بنا سکے۔