Surah An Nahl Ayat 78 (16:78)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْــٴًـاۙ-وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَۙ-لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے اس حال میں پیدا کیا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر گزار بنو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے پیدا کیا کہ کچھ نہ جانتے تھے اور تمہیں کان اور آنکھ اور دل دیئے کہ تم احسان مانو۔
Tafseer (Urdu)
{و الله اخرجكم:اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنی قدرت پر دلالت کرنے والے مزید مظاہر بیان فرمائے اور وہ یہ کہ اللہ تعالی نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے اس حال میں پیدا کیا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اور اپنی پیدائش کی ابتداء اور اول فطرت میں علم و معرفت سے خالی تھے پھر اللہ تعالی نے تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے یہ حواس ا س لئے عطا کیے تا کہ تم ان سے اپنا پیدائشی جہل دور کرو اور تم شکر گزار بنو علم و عمل سے فیض یاب ہو جاو اور یہ حواس اس لئے عطا کئے تاکہ تم نعمتیں عطا کرنے والے کا شکر بجالاؤ اور اس کی عبادت میں مشغول ہوجاو اور اس کی نعمتوں کے حقوق ادا کرو۔( مدارک النحل تحت الایۃ: ۷۸ ص۶۰۴ خازن النحل تحت الایۃ: ۷۸ ۳ / ۱۳۶ ملتقطا) لہذا ہر عضو کا ’’شکر‘‘ یہ ہے کہ اسے اللہ تعالی کی اطاعت میں لگایا جائے اور ناشکری یہ ہے کہ اس عضو کو اللہ تعالی کی نافرمانی میں استعمال کیا جائے۔