Surah An Nahl Ayat 83 (16:83)
The Bee · Juz 14 · Makki
یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وَ اَكْثَرُهُمُ الْكٰفِرُوْنَ 83
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں پھر اس کاانکار کردیتے ہیں اور ان میں اکثر کافر ہی ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ کی نعمت پہچانتے ہیں پھر اس سے منکر ہوتے ہیں اور ان میں اکثر کافر ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{یعرفون نعمت الله:وہ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں ۔} یعنی جو نعمتیں ا س سورت میں ذکر کی گئیں کفار مکہ ان سب کو پہچانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ سب اللہ عزوجل کی طرف سے ہیں پھر بھی اس کاشکر بجا نہیں لاتے۔ مشہور مفسر سدی کا قول ہے کہ اللہ تعالی کی نعمت سے سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مراد ہیں ۔ اس صورت میں ایت کے معنی یہ ہیں کہ وہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو پہچانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آپ کا وجود اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے اور اس کے باوجود پھر اس نعمت کاانکار کردیتے ہیں یعنی اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان نہیں لاتے اور اس طرح ان میں اکثر کافر ہی ہیں اور وہ دین اسلام قبول نہیں کرتے۔( خازن النحل تحت الایۃ: ۸۳ ۳ / ۱۳۸ مدارک النحل تحت الایۃ: ۸۳ ص۶۰۵ خزائن العرفان النحل تحت الایۃ: ۸۳ ص۵۱۵ ملتقطا)