Surah An Nahl Ayat 84 (16:84)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا ثُمَّ لَا یُؤْذَنُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کروجس دن ہم ہر امت سے ایک گواہ اٹھائیں گے پھر کافروں کو اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ان سے رجوع کرنا،طلب کیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن ہم اٹھائیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر کافروں کو نہ اجازت ہو نہ وہ منائے جائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم نبعث:اور یاد کروجس دن ہم اٹھائیں گے۔} اس سے پہلی ایتوں میں اللہ تعالی نے کفار کے بارے میں بیان فرمایا کہ انہوں نے اللہ تعالی کی نعمتوں کو پہچاننے کے باوجود ان کا انکار کر دیا اور یہ بھی بیان فرمایا کہ ان میں سے اکثر کافر ہیں جبکہ ان ایتوں میں اللہ تعالی نے ان کفار پر عذاب کی وعید اور قیامت کے دن ان کا جو حال ہو گا اسے بیان فرمایا۔ ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ جب قیامت کے دن ہم ہر امت سے ایک گواہ اٹھائیں گے جو ان کی تصدیق و تکذیب اور ایمان و کفر کی گواہی دے گا اور یہ گواہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام ہیں پھر کافروں کومعذرت کرنے کی یا کسی کلام کی یا دنیا کی طرف لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ا س دن انہیں ا س بات کا مکلف کیا جائے گا کہ وہ اپنے رب عزوجل کو راضی کریں کیونکہ اخرت عمل کرنے کی جگہ نہیں ۔( خازن النحل تحت الایۃ: ۸۴ ۳ / ۱۳۸ مدارک النحل تحت الایۃ: ۸۴ ص۶۰۵ ملتقطا)