Surah An Nahl Ayat 85 (16:85)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ 85
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے تو ان سے نہ عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے اسی وقت سے نہ وہ ان پر سے ہلکا ہو نہ انہیں مہلت ملے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا را الذین ظلموا العذاب:اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے۔}یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کو جھٹلانے والے اور اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کا انکار کرنے والے اور وہ لوگ جو اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی قوم کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں جب وہ عذاب دیکھیں گے توکوئی چیز انہیں اللہ تعالی کے عذاب سے نجات نہ دے سکے گی کیونکہ انہیں کلام کرنے کی اجازت نہ ہو گی کہ کوئی عذر بیان کر سکیں اور ان سے عذاب ہلکاہو جائے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی کیونکہ توبہ کا وقت ختم ہو چکا یہاں صرف اعمال کی جزا ملے گی۔( تفسیرطبری النحل تحت الایۃ: ۸۵ ۷ / ۶۳۱)