Surah An Nahl Ayat 86 (16:86)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَۚ-فَاَلْقَوْا اِلَیْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَۚ ٝ 86
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور مشرک جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے: اے ہمارے رب! یہ ہمارے وہ شریک ہیں جن کی ہم تیرے سوا عبادت کیا کرتے تھے تو وہ ان کی طرف (اپنی)بات پھینک دیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور شرک کرنے والے جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے کہیں گے اے ہمارے رب یہ ہیں ہمارے شریک کہ ہم تیرے سوا پوجتے تھے تو وہ ان پر بات پھینکیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا را الذین اشركوا شركآءهم:اورمشرک جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے۔} یعنی جب اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنے والے قیامت کے دن بتوں وغیرہ ان چیزوں کو دیکھیں گے جن کی عبادت کیا کرتے تھے تو وہ اس وقت کہیں گے’’ اے ہمارے رب! یہ ہمارے وہ شریک ہیں جن کی ہم تیرے سوا عبادت کیا کرتے تھے۔وہ شریک کہیں گے ’’اے مشرکو! بے شک تم جھوٹے ہو ہم نے تمہیں اپنی عبادت کی دعوت نہیں دی تھی۔( تفسیرطبری النحل تحت الایۃ: ۸۶ ۷ / ۶۳۱)