Surah An Nahl Ayat 87 (16:87)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَىٕذِ ﹰالسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ مشرک اس دن اللہ کی طرف صلح کی پیشکش کریں گے اور ان کی خود ساختہ باتیں ان سے گم ہوجائیں گی ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس دن اللہ کی طرف عاجزی سے گریں گے اور ان سے گم ہوجائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{و القوا الى الله یومىذ ﹰالسلم:اور وہ مشرک اس دن اللہ کی طرف صلح کی پیشکش کریں گے۔} مشرکین دنیا میں اللہ تعالی کی اطاعت اورفرمانبرداری سے منہ موڑ تے رہے جبکہ قیامت کے دن وہ اللہ تعالی کے فرمانبردار ہونا چاہیں گے لیکن یہ فرمانبرداری انہیں کوئی نفع نہ دے گی اورجب مشرکوں کے معبود انہیں جھوٹا قرار دے کر ان سے اپنی براء ت کا اظہار کریں گے تواس وقت مشرکین کی من گھڑت باتیں کہ یہ معبود ان کے مددگار ہیں اور ان کی شفاعت کریں گے بے کار اور باطل ہوجائیں گی ۔( جلالین مع صاوی النحل تحت الایۃ: ۸۷ ۳ / ۱۰۸۵ مدارک النحل تحت الایۃ: ۸۷ ص۶۰۵ ملتقطا)