Surah An Nahl Ayat 88 (16:88)
The Bee · Juz 14 · Makki
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم ان کے فساد کے بدلے میں عذاب پر عذاب کا اضافہ کردیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم نے عذاب پر عذاب بڑھایا بدلہ ان کے فساد کا۔
Tafseer (Urdu)
{الذین كفروا:جنہوں نے کفر کیا۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے ان کافروں کی وعید بیان فرمائی جنہوں نے صرف خود کفر کیا جبکہ ا س ایت میں ان کافروں کی وعید بیان فرمائی جو خود بھی کافر تھے اور دوسروں کو اللہ تعالی کے راستے سے روک کر(اور گمراہ کر کے) انہیں کافر بناتے تھے۔( تفسیرکبیر النحل تحت الایۃ: ۸۸ ۷ / ۲۵۷) ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جن لوگوں نے اپ کی نبوت کا انکار کیا اور جو اپ اپنے رب عزوجل کے پاس سے لائے اسے جھٹلایا اور لوگوں کو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے سے روکا تو ہم قیامت کے دن جہنم میں انہیں اس عذاب سے زیادہ عذاب دیں گے جس کے وہ صرف اپنے کفر کی وجہ سے حقدار ہوئے تھے۔ انہیں دگنا عذاب اس لئے ہو گا کہ دنیا میں یہ خود بھی اللہ تعالی کی نافرمانی کرتے تھے اور دوسرے لوگوں کو اللہ تعالی کی نافرمانی کا حکم دیتے تھے۔( تفسیرطبری النحل تحت الایۃ: ۸۸ ۷ / ۶۳۲-۶۳۳) گمراہ گر کوزیادہ عذاب ہوگا: اس سے معلوم ہوا کہ گمراہ گر کا عذاب گمراہ سے زیادہ ہے کیونکہ اس کا جرم بھی زیادہ ہے ایک تو خود گمراہ ہونا اور دوسرا دوسروں کو گمراہ کرنا۔ یہ جتنوں کو گمراہ کرے گا اتنے ہی لوگوں کا عذاب اسے دیا جائے گا چنانچہ اس کی اگ زیادہ تیز ہوگی اس کے سانپ بچھو زیادہ زہریلے اور تمام دوزخیوں کا خون و پیپ اس کی غذا ہوگی۔