Surah An Nahl Ayat 95 (16:95)
The Bee · Juz 14 · Makki
وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًاؕ-اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ 95
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔ بیشک جو اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے عہد پر تھوڑے دام مول نہ لو بیشک وہ جو اللہ کے پاس ہے تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تشتروا بعهد الله ثمنا قلیلا:اور اللہ کے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔} یعنی اسلا م کا عہد توڑنے کی صورت میں اگر تمہیں دنیا کی کوئی بھلائی ملے تو اس کی طرف توجہ مت دو کیونکہ اسلام پر قائم رہنے کی صورت میں اللہ تعالی نے تمہارے لئے جو بھلائی تیار کی ہے وہ اس سے بہت بہتر ہے جو تم اسلام کا عہد توڑ کر دنیا میں پاو گے۔ اگر تم دنیا اور اخرت کی بھلائیوں کے مابین فرق جانتے تو یہ بات سمجھ جاتے۔( تفسیر کبیر النحل تحت الایۃ: ۹۵ ۷ / ۲۶۶)اگلی ایت میں اسی بات کی مزید وضاحت فرمائی گئی ہے۔