Surah Al Isra Ayat 25 (17:25)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِیْ نُفُوْسِكُمْؕ-اِنْ تَكُوْنُوْا صٰلِحِیْنَ فَاِنَّهٗ كَانَ لِلْاَوَّابِیْنَ غَفُوْرًا 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم لائق ہوئے تو بیشک وہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اگر تم لائق ہوئے تو بیشک وہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ربكم اعلم: تمہارا رب خوب جانتا ہے۔} ایت کا مفہوم اپنے اطلاق پر بھی ہے اور والدین کی خدمت کے حوالے سے لیں تو معنی یہ ہوگا کہ اللہ عزوجل خوب جانتا ہے کہ تمہارے دلوں میں والدین کی اطاعت کا کتنا ارادہ ہے اور ان کی خدمت کا کتنا ذوق ہے۔ ہاں اگر یہ ہوا کہ تمہارے دلوں میں توماں باپ کی خدمت کا شوق تھا لیکن اس کا موقعہ نہیں ملا تو اللہ عزوجل اس پر پکڑ نہ فرمائے گا کیونکہ وہ ارادوں اور نیتوں کوجانتا ہے اور یونہی تم واقعی نیک تھے اور اس کے باوجود تم سے والدین کی خدمت میں کوئی کمی واقع ہوگئی اور تم نے توبہ کرلی تو اللہ تعالی تمہاری توبہ قبول فرمالے گا کیونکہ وہ بخشنے والا ہے۔( مدارک الاسراء تحت الایۃ: ۲۵ ص۶۲۱ خازن الاسراء تحت الایۃ: ۲۵ ۳ / ۱۷۱-۱۷۲ ملتقطا) یہاں یہ یاد رہے کہ حقوق والدین میں اگر کوئی کمی ہوئی تو جب تک اس کی تلافی ممکن ہو تلافی بھی کرنا ضروری ہے جیسے اگر ان کا دل دکھایا تو ان سے معافی مانگنا بھی ضروری ہے۔