Surah Al Isra Ayat 48 (17:48)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًاٛ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariدیکھو! انہوں نے تمہارے لئے کیسی مثالیں بیان کی ہیں تو یہ گمراہ ہوئے پس یہ راستہ پانے کی طاقت نہیں رکھتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدیکھو انہوں نے تمہیں کیسی تشبیہیں دیں تو گمراہ ہوئے کہ راہ نہیں پاسکتے۔
Tafseer (Urdu)
{انظر: دیکھو!} ارشاد فرمایا کہ یہ کفار حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کیلئے کیسی باتیں کہتے ہیں کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ناقص صفات کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں جیسے جادوگر کاہن وغیرہ کے ساتھ۔( بیضاوی بنی اسرائیل تحت الایۃ: ۴۸۳ / ۴۵۰ ملخصا) حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی کسی صفت کو کسی گھٹیا چیز کے ساتھ تشبیہ دینا کفر ہے: اس سے معلوم ہوا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو یا اپ کی کسی صفت کو کسی گھٹیا چیز کے ساتھ تشبیہ دینا کفر ہے جیسے سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے علم مبارک کومعاذاللہ عزوجل کوئی جانوروں کے علم سے تشبیہ دے تو یقینا ایسا شخص توہین کا مرتکب ہے۔