Surah Al Isra Ayat 52 (17:52)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
یَوْمَ یَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِیْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ وَ تَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن وہ تمہیں بلائے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے جواب دو گے اور تم سمجھو گے کہ تم بہت تھوڑا عرصہ رہے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن وہ تمہیں بلائے گا تو تم اس کی حمد کرتے چلے آؤ گے اور سمجھو گے کہ نہ رہے تھے مگر تھوڑا۔
Tafseer (Urdu)
{یوم یدعوكم: جس دن وہ تمہیں بلائے گا۔} یعنی جس دن اللہ عزوجل تمہیں قبروں سے میدان قیامت کی طرف بلائے گا تو تم سب اپنے سروں سے خاک جھاڑتے چلے او گے اور اس وقت سبحانک اللھم وبحمدک کہتے اور یہ اقرا رکرتے ہوئے او گے کہ اللہ عزوجل ہی پیدا کرنے والا اور مرنے کے بعد اٹھانے والا ہے اور قیامت کے کٹھن اوقات کی وجہ سے یا اس کے مقابلے میں تم سمجھو گے کہ دنیا میں یا قبروں میں تمہارا قیام بڑا مختصر تھا۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۵۲ ۳ / ۱۷۷ مدارک الاسراء تحت الایۃ: ۵۲ ص۶۲۶ ملتقطا)