Surah Al Isra Ayat 56 (17:56)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ فَلَا یَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَ لَا تَحْوِیْلًا 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: پکارو انہیں جن کو تم اللہ کے سوا (معبود) سمجھتے ہو تووہ تم سے تکلیف ہٹانے کا اختیار نہیں رکھتے اور نہ اسے پھیر دینے کا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ پکارو انہیں جن کو اللہ کے سوا گمان کرتے ہو تو وہ اختیار نہیں رکھتے تم سے تکلیف دو ر کرنے اور نہ پھیر دینے کا۔
Tafseer (Urdu)
{قل:تم فرماو۔} ایت کا شان نزول یہ ہے کہ ایک مرتبہ جب کفار شدید قحط میں مبتلا ہوئے اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ کتے اور مردار کھا گئے اور بالاخر سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں فریاد لے کر ائے اور آپ سے دعا کی التجا کی تواس پر یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ جب بتوں کو خدا مانتے ہو تو اس وقت انہیں پکارو اور وہ تمہاری مدد کریں اور جب تم جانتے ہو کہ وہ تمہاری مدد نہیں کرسکتے تو کیوں انہیں معبود بناتے ہو۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۵۶ ۳ / ۱۷۸) خلاصہ یہ ہے کہ یہ بت معبود نہیں نہ تو اس پر قادر ہیں کہ تکلیف مٹا دیں اور نہ اس پر کہ تم سے مصیبت منتقل کرکے دوسرے پر ڈال دیں ۔