Surah Al Isra Ayat 62 (17:62)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
قَالَ اَرَءَیْتَكَ هٰذَا الَّذِیْ كَرَّمْتَ عَلَیَّ٘-لَىٕنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّیَّتَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلًا 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکہنے لگا: بھلا دیکھ تو جسے تو نے میرے اوپر معزز بنایا ،اگر تو نے مجھے قیامت تک مہلت دی تو ضرورمیں تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ اس کی اولاد کو پیس ڈالوں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا دیکھ تو جو یہ تو نے مجھ سے معزز رکھا اگر تو نے مجھے قیامت تک مہلت دی تو ضرور میں اس کی اولاد کو پیس ڈالوں گا مگر تھوڑا۔
Tafseer (Urdu)
{قال:کہا۔} شیطان نے مزید کہا کہ جسے تو نے میرے اوپر معزز بنایا اور اس کو مجھ پر فضیلت دی اور اس کو سجدہ کرایا تو میں قسم کھاتا ہوں کہ اگر تو نے مجھے قیامت تک مہلت دی تو میں اس کی اولا دکو پیس ڈالوں گایعنی گمراہ کردوں گا سوائے ان چند لوگوں کے جنہیں اللہ عزوجل بچائے اور محفوظ رکھے اور وہ اس کے مخلص بندے ہیں ۔( روح البیان الاسراء تحت الایۃ: ۶۲ ۵ / ۱۸۰ ملخصا)شیطان کے اس کلام پر اللہ تعالی نے اس سے جوفرمایا وہ اگلی ایات میں ہے ۔