Surah Al Isra Ayat 65 (17:65)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌؕ-وَ كَفٰى بِرَبِّكَ وَكِیْلًا 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا کچھ قابو نہیں، اور تیرا رب کافی کارساز ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا کچھ قابو نہیں اور تیرا رب کافی ہے کام بنانے کو۔
Tafseer (Urdu)
{ان عبادی:بیشک میرے بندے۔} اللہ تعالی نے ابلیس سے ارشاد فرمایا کہ تجھے مہلت اور اختیار دیا گیا کہ تو میری مخلوق کو گمراہ کردے اور اپنے جال میں پھنسائے مگر میرے وہ بندے جو اصحاب فضل وصلاح ہیں جیسے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام انہیں میں تجھ سے محفوظ رکھوں گا اور شیطانی مکرو فریب اور وساوس ان سے دور کروں گا۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۶۵ ۳ / ۱۸۲ ملخصا) انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام گناہوں سے معصوم اور اولیاء کرام محفوظ ہوتے ہیں : انہی ایات کی بنا پر انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے بارے میں مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ وہ معصوم ہیں اور انہی کو سامنے رکھ کر علماء نے فرمایا ہے کہ اولیاء کرام رحمۃاللہ تعالی علیہم بھی گناہوں سے محفوظ ہوتے ہیں کہ اللہ عزوجل کے خاص بندوں میں وہ بھی شامل ہیں ۔