Surah Al Isra Ayat 66 (17:66)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
رَبُّكُمُ الَّذِیْ یُزْجِیْ لَكُمُ الْفُلْكَ فِی الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖؕ-اِنَّهٗ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہارا رب وہ ہے کہ تمہارے لیے دریا میں کشتیاں جاری کرتا ہے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو، بیشک وہ تم پر مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارا رب وہ ہے کہ تمہارے لیے دریا میں کشتی رواں کرتا ہے کہ تم اس کا فضل تلاش کرو بیشک وہ تم پر مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا مسكم الضر فی البحر:اور جب تمہیں دریا میں مصیبت پہنچتی ہے ۔} ارشاد فرمایا کہ اے مشرکو! تمہارا حال یہ ہے کہ جب تمہیں سمندری سفر میں مصیبت اتی ہے اور ڈوبنے کا اندیشہ ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے سوا جن بتوں کی تم عبادت کرتے ہو وہ سب گم ہوجاتے ہیں اور ان جھوٹے معبودوں میں سے کسی کا نام زبان پر نہیں لاتے اور اس وقت اللہ تعالی سے ہی حاجت روائی چاہتے ہو اور اسی کو پکارنے لگتے ہو لیکن پھر جب وہ تمہیں طوفان سے نجات دیدیتا ہے اور تمہیں خشکی کی طرف صحیح سلامت لے اتا ہے توتم پھراس کی توحید سے منہ پھیر لیتے ہو اور دوبارہ انہیں ناکارہ بتوں کی پرستش شروع کردیتے ہو۔ اس ساری صورت حال کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان بڑا ناشکرا ہے۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۶۷ ۳ / ۱۸۲ ملخصا)