Surah Al Isra Ayat 74 (17:74)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ ثَبَّتْنٰكَ لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَیْهِمْ شَیْــٴًـا قَلِیْلًا 74
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر ہم تمہیں ثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ تم ان کی طرف کچھ تھوڑا سا مائل ہوجاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ہم تمہیں ثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ تم ان کی طرف کچھ تھوڑا سا جھکتے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو لا ان ثبتنك:اور اگر ہم تمہیں ثابت قدم نہ رکھتے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں کفار کی بات کا رد اور حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عظمت و شان اور معصومیت کا بیان فرمایا گیا ہے کہ اللہ عزوجل کی خاص رحمت ہر وقت اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے شامل حال رہتی ہے چنانچہ فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر ہم تمہیں معصوم بنا کرثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ تم ان کی طرف کچھ تھوڑا سا مائل ہوجاتے لیکنایسا نہ ہوا بلکہ اللہ عزوجل نے اپ کو ثابت قدم رکھا اور اگربالفرض ایسا ہوتا کہ اپ ان کی طرف جھکتے تو ہم تمہیں دنیوی زندگی میں دگنی سزا اور موت کے بعد دگنی سزا کا مزہ چکھاتے کیونکہ حضور پرنورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا مرتبہ دوسروں سے بلند تر ہے اس لئے اپ سے پاکیزگی اور کردار میں عظمت کا تقاضا بھی دوسروں کی بنسبت زیادہ ہے۔