Surah Al Isra Ayat 76 (17:76)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ اِنْ كَادُوْا لَیَسْتَفِزُّوْنَكَ مِنَ الْاَرْضِ لِیُخْرِجُوْكَ مِنْهَا وَ اِذًا لَّا یَلْبَثُوْنَ خِلٰفَكَ اِلَّا قَلِیْلًا 76
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک قریب تھا کہ وہ تمہیں اس سر زمین سے پھسلا دیں تاکہ تمہیں اس سے نکال دیں اور اگر ایسا ہوتا تو وہ تمہارے پیچھے تھوڑی ہی مدت ٹھہرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک قریب تھا کہ وہ تمہیں اس زمین سے ڈگا دیں کہ تمہیں اس سے باہر کردیں اور ایسا ہوتا تو وہ تمہارے پیچھے نہ ٹھہرتے مگر تھوڑا ۔
Tafseer (Urdu)
{لیخرجوك منها: کہ تمہیں اس سے نکال دیں ۔} اس ایت کا شان نزول یہ ہے کہ کفار نے اپس میں اتفاق کرکے چاہا کہ سب مل کر رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو سرزمین عرب سے باہر نکال دیں لیکن اللہ تعالی نے ان کا یہ ارادہ پورا نہ ہونے دیا اور ان کی یہ مراد بر نہ آئی۔ اس واقعہ کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی(خازن الاسراء تحت الایۃ: ۷۶ ۳ / ۱۸۵)اور فرما دیا گیا کہ ان لوگوں نے اپ کو یہاں سے نکالنے کا منصوبہ بنایا مگر اللہ عزوجل نے ایسا نہ ہونے دیا اور اگر بالفرض یہ اپ کو نکال دیتے تو اپ کے بعد یہ بھی جلد ہلاک کردیئے جاتے کیونکہ نبی علیہ السلام کے تشریف لے جانے کے بعد عذاب الہی اجا تا ہے۔