Surah Al Isra Ayat 77 (17:77)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
سُنَّةَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَ لَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِیْلًا 77
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجیسے ہمارے ان رسولوں کا طریقہ رہا جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا اور تم ہمارے قانون میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدستور ان کا جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور تم ہمارا قانون بدلتا نہ پاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{سنة: طریقہ۔} گزشتہ ایت میں فرمایا تھا کہ اگر بالفرض یہ اپ کو نکال دیتے تو اپ کے بعد یہ بھی جلد ہلاک کردیئے جاتے کیونکہ نبی علیہ السلام کے تشریف لے جانے کے بعد عذاب الہی اجا تا ہے جیسے ہمارا ان رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کے بارے میں طریقہ رہا جنہیں ہم نے اپ سے پہلے بھیجا کہ جس قوم نے انہیں ان کے وطن سے نکالا( اور وہاں کوئی مسلمان باقی نہ رہا اور ان لوگوں کے ایمان لانے کی بھی کوئی امید نہ رہی) تو ہم نے اس قوم کو ہلاک کردیا اور تم ہمارے اس قانون میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے۔(خازن الاسراء تحت الایۃ: ۷۷ ۳ / ۱۸۵ ملخصا) اہل مکہ کی بچت کی وجہ یہ رہی کہ وہاں مسلمان بھی باقی رہے اور وہاں خانہ کعبہ تھا اسی لئے اس علاقے کو بہرحال اسلامی حدود میں انا تھا اور وہاں کے لوگوں کے بارے میں ایمان کی امید قوی بھی موجود تھی۔