Surah Al Isra Ayat 78 (17:78)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰى غَسَقِ الَّیْلِ وَ قُرْاٰنَ الْفَجْرِؕ-اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور صبح کا قرآن ،بیشک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے رات کی اندھیری تک اور صبح کا قرآن بیشک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اقم الصلوة: نماز قائم رکھو۔} اس ایت میں فرمایا کہ نماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک ۔ اس دورانیے میں چار نمازیں اگئیں : ظہر عصر مغرب عشاء کیونکہ یہ چاروں نمازیں سورج ڈھلنے سے رات گئے تک پڑھی جاتی ہیں ۔ مزید فرمایا کہ صبح کا قران قائم رکھو اس سے نماز فجر مراد ہے اور اس کو قرآن اس لئے فرمایا گیا کہ قرا ء ت ایک رکن ہے( اور عربی کا ایک عام قاعدہ ہے کہ ایک جز بول کر بعض اوقات پورا کل مراد ہوتا ہے جیسا کہ خود قرآن کریم میں ہی یہ قاعدہ کئی جگہ موجود ہے) جیسے نماز کو رکوع و سجود سے بھی تعبیر کیا گیا ہے۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۷۸ ۳ / ۱۸۵ مدارک الاسراء تحت الایۃ: ۷۸ ص۶۳۳ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ قراء ت نماز کارکن ہے ۔ نماز فجر کی فضیلت: فجر کی نماز کی فضیلت میں فرمایا کہ بیشک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں یعنی نماز فجر میں رات کے فرشتے بھی موجود ہوتے ہیں اور دن کے فرشتے بھی آجاتے ہیں چنانچہ حدیث مبارک ہے حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’باجماعت نماز کو تمہارے تنہا کی نماز پر پچیس درجے فضیلت حاصل ہے اور فجر کی نماز میں رات اور دن کے فرشتے جمع ہوتے ہیں ۔ پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ’’ اگر تم چاہو تو یہ پڑھ لو ’’ ان قران الفجر كان مشهودا‘‘ ترجمہ کنزالعرفان:بیشک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ۔( بخاری کتاب الاذان باب فضل صلاۃ الفجر فی جماعۃ ۱ / ۲۳۳ الحدیث: ۶۴۸ سنن نسائی کتاب الصلاۃ باب فضل صلاۃ الجماعۃ ص۸۷ الحدیث: ۴۸۵)