Surah Al Isra Ayat 8 (17:8)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یَّرْحَمَكُمْۚ-وَ اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَاۘ-وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ حَصِیْرًا 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے اور اگر تم پھر دوبارہ (شرارت) کرو گے تو ہم دوبارہ ( سزا) دیں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کیلئے قید خانہ بنادیا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے اور اگر تم پھر شرارت کرو تو ہم پھر عذاب کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کا قید خانہ بنایا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان یرحمكم:کہ تم پر رحم فرمائے۔} یعنی اے بنی اسرائیل! دوسری مرتبہ کے بعد بھی اگر تم دوبارہ توبہ کرلو اور گناہوں سے باز آجاؤ تو ہم تم پر پھر اپنا رحم و کرم کریں گے لیکن اگر تم نے تیسری مرتبہ پھر شرارت کی اور فتنہ وفساد کیا توہم پھر تمہیں اس کی سزا دیں گے چنانچہ پھر ایسا ہی ہوا کہ انہوں نے تیسری مرتبہ بھی وہی حرکات کیں اور زمانہ مصطفوی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تکذیب کی تو ان پر ذلت مسلط کردی گئی۔( روح البیان الاسراء تحت الایۃ: ۸ ۵ / ۱۳۴-۱۳۵ ملخصا) اور فرمادیا گیا کہ اللہ تعالی کی طرف سے یا لوگوں کی طرف سے کوئی سہارا مل گیا تو ان کی کچھ بچت ہوجائے گی ورنہ ان پر ذلت مسلط کردی گئی ہے چنانچہ ہمارے زمانے میں یہودیوں کو دیکھ لیں کہ انہیں مغربی ممالک کا سہارا حاصل ہے اگر وہ ہٹ جائے تو ایک دن میں اپنی اوقات دیکھ لیں گے۔