Surah Al Isra Ayat 9 (17:9)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَهْدِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَقْوَمُ وَ یُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا كَبِیْرًا 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے اور نیک اعمال کرنے والے مومنوں کو خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لیے بہت بڑا ثواب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے اور خوشی سناتا ہے ایمان والوں کو جو اچھے کام کریں کہ ان کے لیے بڑا ثواب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان هذا القران: بیشک یہ قران۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں اللہ تعالی نے قران پاک کی تین خوبیاں بیان فرمائی ہیں (1) قران سب سے سیدھا راستہ دکھاتا ہے اوروہ راستہ اللہ تعالی کی توحید کا اقرار کرنا اس کے رسولوں پر ایمان لانا اور ان کی اطاعت کرنا ہے۔ (یہی راستہ سیدھا جنت تک اور خدا تک پہنچانے والا اور اللہ تعالی کے انعام یافتہ بندوں یعنی ولیوں اور ان نیک بندوں کا ہے جن کی پیروی کا قران پاک میں حکم دیا گیا ہے) ۔ (2) نیک اعمال کرنے والے مومنوں کو جنت کی بشارت دیتا ہے۔(3) اخرت کے منکرین کو درناک عذاب کی خبر دیتا ہے۔( تفسیرکبیر الاسراء تحت الایۃ: ۹-۱۰ ۷ / ۳۰۳-۳۰۴ مدارک الاسراء تحت الایۃ: ۹-۱۰ ص۶۱۷ ملتقطا)