Surah Al Isra Ayat 84 (17:84)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
قُلْ كُلٌّ یَّعْمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖؕ-فَرَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ اَهْدٰى سَبِیْلًا 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: سب اپنے اپنے انداز پر کام کرتے ہیں تو تمہارا رب اسے خوب جانتا ہے جو زیادہ ہدایت کے راستے پر ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ سب اپنے کینڈے پر کام کرتے ہیں تو تمہارا رب خوب جانتا ہے کون زیادہ راہ پر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماو۔} ارشاد فرمایا کہ ہر کوئی اپنے اپنے انداز پر کام کرتا ہے جس کی فطرت اور اصل شریف اور طاہر ہو اس سے افعال جمیلہ اور اخلاق پاکیزہ صادر ہوتے ہیں اور جس کا نفس خبیث ہے اس سے افعال خبیثہ سرزد ہوتے ہیں ۔( خازن الاسراء تحت الایۃ: ۸۴ ۳ / ۱۸۹) اس ایت کی روشنی میں ہر کوئی اپنے بارے میں غور کرے کہ اس کا تعلق کس گروہ سے ہے اور غور کرنے کے بعد جو شخص اپنے نفس میں بھلائی اطاعت اور شکر پائے تو وہ اللہ تعالی کی حمد بجا لائے اور جو اپنے نفس میں شر فسق ناشکری اور مایوسی پائے تو اسے چاہئے کہ وہ اس وقت کے انے سے پہلے پہلے اپنی اصلاح کر لے جب معاملہ اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہوگا۔