Surah Al Isra Ayat 89 (17:89)
The Night Journey · Juz 15 · Makki
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ٘-فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا 89
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بار بار بیان کی ہے تو اکثر لوگوں نے ناشکری کرنے کے علاوہ نہ مانا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی تو اکثر آدمیوں نے نہ مانا مگر ناشکر کرنا ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد صرفنا للناس:اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے بار بار بیان کی ہے۔} علامہ اسماعیل حقی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ان ایات سے تین باتیں معلوم ہوئیں : (1)…قران کریم اللہ تعالی کی بڑی عظیم اور جلیل نعمت ہے ا س لئے ہر عالم اور حافظ پر لازم ہے کہ وہ اس نعمت کا شکر ادا کرے اور اس کے حقوق ادا کرنے پر ہمیشگی اختیار کرے۔ (2)…انسان اور اس کے علاوہ کسی اور مخلوق میں یہ طاقت نہیں کہ وہ ایسا کلام پیش کر سکے جو اللہ تعالی کے کلام کی طرح جامع ہو اس کی عبارت الفاظ کی عمدگی اور فصاحت انتہا کو پہنچی ہوئی ہو اس کے اشارے باریکی اور کمال دانشمندی کی اس کے نکات لطافت اور نظافت کی اور اس کے حقائق حقیقت اور پاکیزگی کی انتہاء کو پہنچے ہوئے ہوں ۔ (3)…اکثر لوگ اللہ تعالی کی نعمتوں کی قدر نہیں پہچانتے اور اللہ تعالی کی طرف سے کی جانے والی تنبیہات سے تنبیہ حاصل نہیں کرتے اسی لئے ہزار میں سے ایک شخص جنت میں جائے گا اور باقی جہنم میں جائیں گے اور یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے حق بات سے اور اسے سیکھنے سے اعراض کیا۔( روح البیان الاسراء تحت الایۃ: ۸۹ ۵ / ۲۰۱-۲۰۲) قران مخلوق نہیں ہے: یہاں یہ بات یاد رہے کہ قران مجید مخلوق نہیں کیونکہ یہ اللہ تعالی کی صفت ہے اور اللہ تعالی کی صفات ازلی اور غیر مخلوق ہیں۔ امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’جو قران کریم کو مخلوق کہے یااس کے بارے میں توقف کرے یا اس کے بارے میں شک کرے تواس نے اللہ تعالی کے ساتھ کفرکیا۔(روح البیان الاسراء تحت الایۃ: ۸۹ ۵ / ۲۰۲) نیز اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فتاوی رضویہ کی 15 ویں جلد میں موجود اپنے رسالے ’’سبحن السبوح عن عیب کذب مقبوح‘‘(جھوٹ جیسے بد ترین عیب سے اللہ عزوجل کے پاک ہونے کا بیان)۔ میں قران عظیم کے غیر مخلوق ہونے پر ائمہ اسلام کے 32 ارشادات ذکر کئے ہیں اور ان میں یہ بھی بیان کیا ہے کہ 9صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم فرماتے تھے کہ جو قران کو مخلوق بتائے وہ کافر ہے۔(فتاوی رضویہ ۱۵ / ۳۸۰)