Surah Al Kahf Ayat 1 (18:1)
The Cave · Juz 15 · Makki
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًاﭧ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل فرمائی اور اس میں کوئی ٹیڑھ نہیں رکھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanسب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنے بندے پر کتاب اتاری اور اس میں اصلاً کجی نہ رکھی۔
Tafseer (Urdu)
{الحمد لله: تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ۔} اس سورت کی ابتداء اللہ عزوجل کی حمد نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عظمت اور قران پاک کی شان سے کی گئی ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ تمام تعریفیں اس اللہ عزوجل کیلئے ہیں جس نے اپنے بندے محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر کتاب یعنی قران نازل فرمایا جو اس کی بہترین نعمت اور بندوں کے لئے نجات وفلاح کا سبب ہے اور اس قران میں کوئی ٹیڑھ نہیں رکھی یعنی نہ کوئی لفظی خرابی نہ معنوی نہ اس کی ایتوں میں اپس میں اختلاف ہے اور نہ تضاد۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۱ ۳ / ۱۹۷ ملخصا) ایت’’ الحمد لله الذی انزل‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں : (1)…اس ایت میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اللہ تعالی نے اپنا بندہ فرمایا اس سے معلوم ہو اکہ رسول کی شان اس میں ہے کہ اسے اللہ تعالی کا بندہ کہا جائے نہ کہ اسے اللہ تعالی کی اولاد کہنا شروع کر دیا جائے جیسے عیسائی حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو معاذاللہ اللہ تعالی کا بیٹا کہتے ہیں ۔ (2)…قران کریم کا نازل ہونا بہت بڑی نعمت ہے امام فخر الدین رازی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’قران مجید کو نازل کرنا حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے لئے اور ہمارے لئے بھی اللہ تعالی کی بڑی عظیم نعمت ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے لئے نعمت تو ا س طور پر ہے کہ اس مقدس کتاب کے ذریعے اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو توحید اور اللہ تعالی کی پاکی پر نیز اللہ تعالی کی صفات جلال و اکرام کے علوم کے اسرار پر مطلع کیا فرشتوں اور انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے احوال قضاء و قدر کے احوال کے اسرار عالم سفلی کے احوال کا عالم علوی کے احوال سے تعلق رکھنے کے اسرار عالم اخرت کے احوال کا عالم دنیا کے احوال سے تعلق رکھنے کے اسرار عالم جسمانیات کے عالم روحانیات سے مربوط ہونے کی کیفیت وغیرہ کے اسرار عطا فرمائے اور بے شک یہ چیزیں عظیم ترین نعمتوں میں سے ہیں ۔اور اس کتاب کا ہمارے حق میں نعمت ہونا اس طور پر ہے کہ یہ کتاب پابندیوں اور احکامات وعدہ اور وعید ثواب اور عذاب کے بیان پر مشتمل ہے خلاصہ یہ ہے کہ یہ کتاب انتہائی اعلی درجے کی کامل کتاب ہے تو اس سے ہر ایک اپنی طاقت اور فہم کے مطابق نفع حاصل کرے۔( تفسیرکبیر الکھف تحت الایۃ: ۱ ۷ / ۴۲۲)