Surah Al Kahf Ayat 2 (18:2)
The Cave · Juz 15 · Makki
قَیِّمًا لِّیُنْذِرَ بَاْسًا شَدِیْدًا مِّنْ لَّدُنْهُ وَ یُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا حَسَنًا 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariلوگوں کی مصلحتوں کو قائم رکھنے والی نہایت معتدل کتاب تاکہ اللہ کی طرف سے سخت عذاب سےڈرائے اوراچھے اعمال کرنے والے مومنوں کو خوشخبری دے کہ ان کے لیے اچھا ثواب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعدل والی کتاب کہ اللہ کے سخت عذاب سے ڈرائے اور ایمان والوں کو جو نیک کام کریں بشارت دے کہ ان کے لیے اچھا ثواب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قیما:لوگوں کی مصلحتوں کو قائم رکھنے والی نہایت معتدل کتاب۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ قران مجید بندوں کی دینی اور دنیوی مصلحتوں کو قائم رکھنے والی انتہائی معتدل کتاب ہے اور اسے اس لئے نازل کیا گیا ہے تاکہ میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اس کتاب کے ذریعے اللہ تعالی کی طرف سے کافروں کو سخت عذاب سے ڈرائیں اور اللہ تعالی کی رضا کے لئے اچھے اعمال کرنے والے مومنوں کو خوشخبری دیں کہ ان کے لیے اچھا ثواب یعنی جنت اور اس کی نعمتیں ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور قران کریم کو ا س لئے نازل کیا گیا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے یہودیوں اور عیسائیوں وغیرہ ان لوگوں کو ڈرائیں جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے اپنی کوئی اولاد بنائی ہے۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۲-۴ ۵ / ۲۱۵ جلالین الکہف تحت الایۃ: ۲-۴ ص۲۴۱ ملتقطا)