Surah Al Kahf Ayat 106 (18:106)
The Cave · Juz 16 · Makki
ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا 106
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ ان کا بدلہ ہے جہنم ،کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کو ہنسی مذاق بنالیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ان کا بدلہ ہے جہنم اس پر کہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کی ہنسی بنائی۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك جزآؤهم جهنم:یہ ان کا بدلہ جہنم ہے۔} ارشاد فرمایا کہ یہ جہنم ان کا بدلہ ہے کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور جس چیز پر ایمان لانا اور جس کا اقرار کرنا ضروری تھا اس کا انکار کیا اور انہوں نے قران پاک اللہ تعالی کی دیگر کتابوں اور اس کے رسولوں کو ہنسی مذاق بنالیا۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۱۰۶ ۵ / ۳۰۵)اس سے معلوم ہوا کہ تمام کفر وں سے بڑھ کر کفر نبی کی توہین اور ان کا مذاق اڑانا ہے جس کی سزا دنیا و اخرت دونوں میں ملتی ہے۔ اہل حق علماء کا مذاق اڑانے والوں کو نصیحت: حضرت علامہ اسماعیل حقی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ’’یاد رکھو! علماء انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے وارث ہیں اور ان کے علوم انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے علوم سے حاصل شدہ ہیں تو جس طرح باعمل علماء انبیاء اور مرسلین علیہم الصلوۃ والسلام کے اعمال اور علوم کے وارث ہیں اسی طرح علماء کا مذاق اڑانے والے ابو جہل عقبہ بن ابی معیط اور ان جیسے دیگر کافروں کے مذاق اڑانے میں وارث ہیں ۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۱۰۶ ۵ / ۳۰۵)اس سے ان لوگوں کو عبرت حاصل کرنے کی شدید ضرورت ہے جو میڈیا پر اور اپنی نجی محفلوں میں اہل حق علمائے کرام کا مذاق اڑانے میں لگے رہتے ہیں ۔ اللہ تعالی انہیں عقل سلیم عطا فرمائے۔