Surah Al Kahf Ayat 25 (18:25)
The Cave · Juz 15 · Makki
وَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ اپنے غار میں تین سو سال ٹھہرے اورنو سال زیادہ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ اپنے غار میں تین سو برس ٹھہرے نو اوپر۔
Tafseer (Urdu)
{ قل: تم فرماو۔} اصحاب کہف کے قیام کی مدت بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا کہ اگر لوگ اس مدت میں جھگڑا کریں تو اللہ عزوجل ہی کا فرمانا برحق ہے لہذا تم ان سے کہہ دو کہ اللہ عزوجل خوب جانتا ہے کہ وہ لوگ کتنا ٹھہرے تھے خواہ وہ ان کے غار میں سونے والی مدت ہو یا تب سے لے کر اب تک کی مدت ہو بہرحال اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے کیونکہ آسمانوں اور زمین کے سب غیبوں کا علم اسی کوہے کوئی ظاہر اور کوئی باطن اس سے چھپا نہیں ۔ اس حصے کا شان نزول یہ ہے کہ نجران کے نصرانیوں نے کہا تھا کہ تین سو برس تک ٹھیک ہیں اور نو کی زیادتی کیسی ہے اس کا ہمیں علم نہیں ۔ اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۲۶ ۳ / ۲۰۸)