Surah Al Kahf Ayat 32 (18:32)
The Cave · Juz 15 · Makki
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاﭤ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے سامنے دو آدمیوں کا حال بیان کرو کہ ان میں سے ایک آدمی کیلئے ہم نے انگوروں کے دو باغ بنائے اور ان دونوں باغوں کو کھجوروں سے ڈھانپ دیا اور ان کے درمیان میں کھیتی بھی بنادی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے سامنے دو مَردوں کا حال بیان کرو کہ ان میں ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دیئے اور ان کو کھجوروں سے ڈھانپ لیا اور ان کے بیچ بیچ میں کھیتی رکھی۔
Tafseer (Urdu)
{و اضرب لهم مثلا رجلین:اور ان کے سامنے دو مردوں کا حال بیان کرو۔} اس پورے رکوع میں اللہ عزوجل نے دو ادمیوں کا یعنی ایک مسلمان اور ایک کافر کا حال بیان کیا ہے اورہر کافرومومن دونوں کو دعوت فکر دی ہے کہ اس واقعے میں غور کرکے اپنا اپنا انجام سمجھیں ۔ اب اصل بیان شروع ہوتا ہے چنانچہ فرمایا کہ ان دو مردوں کا حال یہ ہے ان میں سے ایک ادمی یعنی کافر کیلئے اللہ عزوجل نے انگوروں کے دو باغ بنادیئے اور ان دونوں باغوں کو کھجوروں سے ڈھانپ دیا اور ان کے درمیان میں کھیتی بھی بنادی یعنی انہیں نہایت بہترین ترتیب کے ساتھ مرتب کیا۔ اس پاس سبز باغ ہواور بیچ میں ہرا بھرا کھیت ہو تودیکھنے میں بہت ہی خوشنما معلوم ہوتا ہے اور اس سے مالک اپنی تمام ضروریات پوری کرلیتا ہے کھیت سے غذا اور باغ سے پھل حاصل ہوتے ہیں ۔ مجتہد کا قیاس بر حق ہے: اس ایت میں مسلمان اور کافر کو دو ادمیوں کے احوال پر اپنی حالت کو قیاس کرنے کا فرمایا گیا اس سے معلوم ہوا کہ قیاس مجتہد برحق ہے۔