Surah Al Kahf Ayat 35 (18:35)
The Cave · Juz 15 · Makki
وَ دَخَلَ جَنَّتَهٗ وَ هُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖۚ-قَالَ مَاۤ اَظُنُّ اَنْ تَبِیْدَ هٰذِهٖۤ اَبَدًا 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوروہ اپنے باغ میں گیا حالانکہ وہ اپنی جان پر ظلم کرنے والا تھا، کہنے لگا: میں گمان نہیں کرتا کہ یہ (باغ) کبھی فنا ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاپنے باغ میں گیا اور اپنی جان پر ظلم کرتا ہوا بولا مجھے گمان نہیں کہ یہ کبھی فنا ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و دخل جنته:اور وہ اپنے باغ میں گیا۔} یہاں سے اس کافر کی غافلانہ باتوں کی ابتداء ہوتی ہے چنانچہ وہ باغات کا مالک مسلمان کا ہاتھ پکڑ کر اس کو ساتھ لے کر باغ میں گیا وہاں اسے فخریہ طور پر ہر طرف لے کرپھرا اور مسلمان کو ہر ہر چیز دکھائی اور پھر باغ کی زینت و زیبائش اور رونق و بہار دیکھ کر مغرور ہوگیا اور کہنے لگا: میں گمان نہیں کرتا کہ یہ باغ کبھی فنا ہوگا یعنی ساری عمر مجھے پھل دیتا رہے گا۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۳۵ ۳ / ۲۱۱ ملخصا)اس سے معلوم ہوا کہ وہ کافر بھی تھا ناشکرا بھی اور متکبر بھی اور یہ بھی معلوم ہوا کہ دنیاوی دولت غافل کے لئے زیادہ جرم کرنے کا باعث ہو جاتی ہے۔