Surah Al Kahf Ayat 36 (18:36)
The Cave · Juz 15 · Makki
وَّ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآىٕمَةًۙ-وَّ لَىٕنْ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور میں گمان نہیں کرتا کہ قیامت قائم ہونے والی ہے اور اگر مجھے میرے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو میں ضرور اس باغ سے بہتر پلٹنے کی جگہ پالو ں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور میں گمان نہیں کرتا کہ قیامت قائم ہواور اگر میں اپنے رب کی طرف پھر کر گیا بھی تو ضرور اس باغ سے بہتر پلٹنے کی جگہ پاؤں گا۔
Tafseer (Urdu)
{و ما اظن الساعة قآىمة:اور میں گمان نہیں کرتا کہ قیامت قائم ہونے والی ہے۔} باغ کے کافر مالک نے کہا کہ مجھے تواس بات کا گمان بھی نہیں ہے کہ قیامت قائم ہوگی جیسے تیرا گمان ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ قیامت نہ ائے گی اور اگر بالفرض قیامت ابھی گئی تو مجھے اخرت میں بھی اس دنیوی باغ سے بہتر باغ دیا جائے گا کیونکہ دنیا میں بھی میں نے بہترین جگہ پائی ہے۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۳۶ ۳ / ۲۱۱ ملخصا) ایت’’ و ما اظن الساعة‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)…برے اعمال کرکے جنت کی اس لگانی کافروں کا شیوہ ہے جو کاشت کرکے گندم کاٹنے کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ (2)… دنیا میں مال ملنے کو اللہ تعالی کی رضا کی علامت سمجھنا کفار کا کام ہے۔