Surah Al Kahf Ayat 37 (18:37)
The Cave · Juz 15 · Makki
قَالَ لَهٗ صَاحِبُهٗ وَ هُوَ یُحَاوِرُهٗۤ اَكَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰىكَ رَجُلًاﭤ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کے ساتھی نے اس کی فخروغرور کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا: کیا تو اس کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بنایا پھر نطفہ سے پھر تجھے بالکل صحیح مرد بنادیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کے ساتھی نے اس سے اُلٹ پھیر کرتے ہوئے جواب دیا کیا تو اس کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بنایا پھر نتھرے پانی کی بوند سے پھر تجھے ٹھیک مرد کیا۔
Tafseer (Urdu)
{قال له صاحبه: اس کے ساتھی نے اسے کہا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ سب باتیں سن کر اس کافر کے مسلمان ساتھی نے اس کی فخروغرور کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا: کیا تو اس خداوند قدوس عزوجل کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بنایا پھر نطفہ سے اور پھر تجھے بالکل صحیح مرد بنادیا یعنی اس نے تجھے عقل و بلوغ قوت و طاقت عطا کی اور تو سب کچھ پاکر کافر ہوگیا۔ لہذا تو اس کو مان یا نہ مان لیکن میں تو یہی کہتا ہوں کہ وہ اللہ عزوجل ہی میرا رب ہے او ر میں کسی کو اپنے رب عزوجل کا شریک نہیں کرتا۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۳۷-۳۸ ۳ / ۲۱۱ مدارک الکھف تحت الایۃ: ۳۷-۳۸ ص۶۵۲ ملتقطا)