Surah Al Kahf Ayat 40 (18:40)
The Cave · Juz 15 · Makki
فَعَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یُّؤْتِیَنِ خَیْرًا مِّنْ جَنَّتِكَ وَ یُرْسِلَ عَلَیْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَآءِ فَتُصْبِحَ صَعِیْدًا زَلَقًا 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو قریب ہے کہ میرا رب مجھے تیرے باغ سے بہتر عطا فرمادے اور تیرے باغ پر آسمان سے بجلیاں گرادے تو وہ چٹیل میدان ہوکر رہ جائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو قریب ہے کہ میرا رب مجھے تیرے باغ سے اچھا دے اور تیرے باغ پر آسمان سے بجلیاں اتارے تو وہ پٹ پر میدان ہوکر رہ جائے۔
Tafseer (Urdu)
{فعسى: تو قریب ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ مسلمان نے مزید کہا کہ قریب ہے یعنی ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ میرا رب عزوجل مجھے تیرے باغ سے بہتر عطا فرما دے اور تیرے باغ پر آسمان سے بجلیاں گرا دے تو وہ چٹیل میدان ہوکر رہ جائے کہ اس میں سبزہ کا نام و نشان باقی نہ رہے اور اپنی زندگی ہی میں تو اس باغ کو برباد ہوتا ہوا دیکھے اور کف افسوس ملتا رہ جائے یا اس باغ کا پانی زمین میں دھنس جائے اور نیچے چلا جائے کہ کسی طرح نکالا نہ جاسکے۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۴۰-۴۲ ۳ / ۲۱۱-۲۱۲ ملخصا) چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ عذاب آگیا اور اگلی ایات میں اسی کا بیان ہے۔