Surah Al Kahf Ayat 51 (18:51)
The Cave · Juz 15 · Makki
مَاۤ اَشْهَدْتُّهُمْ خَلْقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَا خَلْقَ اَنْفُسِهِمْ۪-وَ مَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّیْنَ عَضُدًا 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنہ میں نے انہیں آسمانوں اور زمین کو بناتے وقت حاضر رکھاتھااور نہ خود ان کے بناتے وقت اور نہ میں گمراہ کرنے والوں کو مددگار بنانے والا ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنہ میں نے آسمانوں اور زمین کو بناتے وقت انہیں سامنے بٹھالیا تھا نہ خود ان کے بناتے وقت اور نہ میری شان کہ گمراہ کرنے والوں کو بازو بناؤں ۔
Tafseer (Urdu)
{ما اشهدتهم: میں نے انہیں حاضر نہ رکھا تھا۔} ارشاد فرمایا کہ شیطان اس کی اولاد نیز جن بتوں یا چیزوں کو مشرکین اللہ عزوجل کا شریک ٹھہراتے ہیں ان میں سے کسی کو نہ تو اللہ عزوجل نے آسمانوں اور زمین کو بناتے وقت حاضر رکھا تھا اور نہ خود ان کے بناتے وقت حاضر رکھا تھا۔ مراد یہ ہے کہ اشیاء کے پیدا کرنے میں اللہ عزوجل کی ذات متفرد اور یگانہ ہے۔ نہ اس کا کوئی شریک عمل ہے نہ کوئی مشیر کار پھر اس کے سوا اور کسی کی عبادت کس طرح درست ہوسکتی ہے۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۲۱۵ مدارک الکھف تحت الایۃ: ۵۱ ص۶۵۵ ملتقطا)