Surah Al Kahf Ayat 52 (18:52)
The Cave · Juz 15 · Makki
وَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یاد کرو جس دن اللہ فرمائے گا :میرے ان شریکوں کو پکارو جنہیں تم (میرا شریک) گمان کرتےتھے تو وہ انہیں پکاریں گے تو وہ شریک انہیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان بنا دیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن فرمائے گا کہ پکارو میرے شریکوں کو جو تم گمان کرتے تھے تو انہیں پکاریں گے وہ انہیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان کردیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم: اور جس دن۔} ارشاد فرمایا کہ اور یاد کرو جس دن اللہ تعالی کفار سے فرمائے گا :اب تم میرے ان شریکوں کو پکارو جنہیں تم میرا شریک سمجھتے تھے تو وہ انہیں پکاریں گے لیکن ان کے شریک انہیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان بتوں اور بت پرستوں کے درمیان اور اہل حق اور گمراہوں کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان بنادیں گے جس میں وہ اہل باطل اور ان کے بت پڑے رہیں گے۔ موبق یا تو دوزخ کا ایک طبقہ ہے یا اس سے مراد مطلقا ہلاکت کی جگہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمانے فرمایا کہ موبق جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔( خازن الکھف تحت الایۃ: ۵۲ ۳ / ۲۱۵ مدارک الکھف تحت الایۃ: ۵۲ ص۶۵۵ ملتقطا) {و را المجرمون النار:اور مجرم دوزخ کو دیکھیں گے۔} یعنی جب مجرموں کو جہنم کی طرف چلایا جائے گا تو وہ جہنم کو دیکھ کر یقین کر لیں گے کہ اب وہ اس میں گرنے والے ہیں اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے کیونکہ جہنم ہر طرف سے انہیں گھیر لے گی۔( روح البیان الکھف تحت الایۃ: ۵۳ ۵ / ۲۵۹)