Surah Al Kahf Ayat 66 (18:66)
The Cave · Juz 15 · Makki
قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا 66
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس سے موسیٰ نے کہا: کیااس شرط پر میں تمہارے ساتھ رہوں کہ تم مجھے وہ درست بات سکھادو جو تمہیں سکھائی گئی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس سے موسیٰ نے کہا کیا میں تمہارے ساتھ رہوں اس شرط پر کہ تم مجھے سکھادو گے نیک بات جو تمہیں تعلیم ہوئی۔
Tafseer (Urdu)
{قال له موسى:اس سے موسی نے کہا۔} صحیح بخاری شریف کی حدیث میں ہے جب حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت خضر علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا کہ سفید چادر میں لپٹے ہوئے ہیں تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں سلام کیا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ تمہاری سرزمین میں سلام کہاں اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میں موسی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بنی اسرائیل کے موسی اپ نے فرمایا کہ جی ہاں ۔ پھر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے کہا: کیا اس شرط پر میں اپ کے ساتھ رہوں کہ اپ مجھے وہ درست بات سکھا دیں جواپ کو سکھائی گئی ہے۔(بخاری کتاب التفسیر سورۃ الکہف باب واذ قال موسی لفتاہ لا ابرح حتی ابلغ مجمع البحرین ۔۔۔ الخ ۳ / ۲۶۵ الحدیث: ۴۷۲۵) ایت’’ هل اتبعك على ان تعلمن‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے دو باتیں معلوم ہوئیں (1)… آدمی کو علم کی طلب میں رہنا چاہئے خواہ وہ کتنا ہی بڑا عالم ہو ۔ (2)…ادمی کو چاہئے کہ اپنے سے بڑے علم والے کے ساتھ(خواہ وہ استاد ہو یا کوئی اور) عاجزی اور ادب سے پیش آئے۔(مدارک الکھف تحت الایۃ: ۶۶ ص۶۵۸) حضرت خضر علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو جو جواب دیا وہ اگلی ایت میں مذکور ہے۔