Surah Al Kahf Ayat 69 (18:69)
The Cave · Juz 15 · Makki
قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے کہا :اگراللہ چاہے گاتو عنقریب آپ مجھے صبر کرنے والاپاؤ گے اور میں آپ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہ کروں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا عنقریب اللہ چاہے تو تم مجھے صابر پاؤ گے اور میں تمہارے کسی حکم کے خلاف نہ کروں گا۔
Tafseer (Urdu)
{قال:کہا ۔} یعنی حضرت خضر علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایاکہ اگر آپ کو میرے ساتھ رہنا ہے تو اپ میرے کسی ایسے عمل کے بارے میں مجھ سے سوال نہ کرنا جو اپ کی نظر میں ناپسندیدہ ہو جب تک میں خود اپ کے سامنے اس کا ذکر نہ کردوں ۔(خازن الکھف تحت الایۃ: ۷۰ ۳ / ۲۱۹) شاگرد اور مرید کے لئے ایک ادب: اس ایت سے معلوم ہوا کہ شاگرد اور مرید کے آداب میں سے ہے کہ وہ اپنے استاد اور پیر کے افعال پر زبان اعتراض نہ کھولے اور منتظر رہے کہ وہ خود ہی اس کی حکمت ظاہر فرما دیں ۔( مدارک الکھف تحت الایۃ: ۷۰ ص۶۵۸ ابو سعود الکھف تحت الایۃ: ۷۰ ۳ / ۳۹۴ ملخصا)