Surah Al Kahf Ayat 94 (18:94)
The Cave · Juz 16 · Makki
قَالُوْا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا 94
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا، اے ذوالقرنین! بیشک یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد مچانے والے لوگ ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس بات پر کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanانھوں نے کہا اے ذوالقرنین بیشک یاجوج و ماجوج زمین میں فساد مچاتے ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس پر کہ آپ ہم میں اور ان میں ایک دیوار بنادیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے کہا۔} ان لوگوں نے کسی ترجمان کے ذریعے یا بلاواسطہ حضرت ذوالقر نین رضی اللہ تعالی عنہ سے اس طور پر گفتگو کی کہ اپ ان کا کلام سمجھ سکتے تھے۔ اپ کا ان لوگوں کی زبان کو سمجھ لینا بھی اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ جملہ اسباب میں سے ہے۔( ابو سعود الکہف تحت الایۃ: ۹۴ ۳ / ۴۰۴) {ان یاجوج و ماجوج:بیشک یاجوج اور ماجوج۔} یہ یافث بن نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد سے فسادی گروہ ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے زمین میں فساد کرتے تھے بہار کے موسم میں نکلتے تھے تو کھیتیاں اور سبزے سب کھا جاتے اور ان میں سے کچھ نہ چھوڑتے تھے اور خشک چیزیں لاد کر لے جاتے تھے یہ لوگ آدمیوں کو کھالیتے تھے اور درندوں وحشی جانوروں سانپوں اور بچھوؤں تک کو کھا جاتے تھے۔ حضرت ذوالقرنین رضی اللہ تعالی عنہ سے لوگوں نے ان کی شکایت کی کہ وہ زمین میں فساد مچانے والے لوگ ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے اس بات پر کچھ مال مقرر کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادیں تاکہ وہ ہم تک نہ پہنچ سکیں اور ہم ان کے شروایذا سے محفوظ رہیں ۔(خازن الکہف تحت الایۃ: ۹۴ ۳ / ۲۲۴-۲۲۵ روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۹۴ ۵ / ۲۹۷-۲۹۸ ملتقطا)