Surah Al Kahf Ayat 95 (18:95)
The Cave · Juz 16 · Makki
قَالَ مَا مَكَّنِّیْ فِیْهِ رَبِّیْ خَیْرٌ فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ رَدْمًا 95
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariذوالقرنین نے کہا: جس چیزپر مجھے میرے رب نے قابو دیا ہے وہ بہتر ہے توتم میری مدد قوت کے ساتھ کرو، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط رکاوٹ بنادوں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا وہ جس پر مجھے میرے رب نے قابو دیا ہے بہتر ہے تو میری مدد طاقت سے کرو میں تم میں اور ان میں ایک مضبوط آڑ بنادوں ۔
Tafseer (Urdu)
{ قال:کہا۔} حضرت ذوالقر نین رضی اللہ تعالی عنہ نے ان سے فرمایا’’ اللہ عزوجل کے فضل سے میرے پاس کثیر مال اور ہرقسم کا سامان موجود ہے تم سے کچھ لینے کی حاجت نہیں البتہ تم جسمانی قوت کے ساتھ میری مدد کرو اور جو کام میں بتاؤں وہ انجام دو میں تم میں اور ان میں ایک مضبوط رکاوٹ بنادوں گا۔( مدارک الکہف تحت الایۃ: ۹۵ ص۶۶۳-۶۶۴ خازن الکہف تحت الایۃ: ۹۵ ۳ / ۲۲۵ ملتقطا) { اتونی زبر الحدید:میرے پاس لوہے کے ٹکڑے لاؤ ۔} ان لوگوں نے عرض کی: پھر ہمارے متعلق کیا خدمت ہے اپ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ’’میرے پاس پتھر کے سائز کے لوہے کے ٹکڑے لاؤ ۔جب وہ لے ائے تواس کے بعد ان سے بنیاد کھدوائی جب وہ پانی تک پہنچی تو اس میں پتھر پگھلائے ہوئے تانبے سے جمائے گئے اور لوہے کے تختے اوپر نیچے چن کر ان کے درمیان لکڑی اور کوئلہ بھروا دیا اور آگ دے دی اس طرح یہ دیوار پہاڑ کی بلندی تک اونچی کردی گئی اور دونوں پہاڑوں کے درمیان کوئی جگہ نہ چھوڑی گئی پھر اوپر سے پگھلایا ہوا تانبہ دیوار میں پلا دیا گیا تو یہ سب مل کر ایک سخت جسم بن گیا۔( خازن الکہف تحت الایۃ: ۹۶ ۳ / ۲۲۵-۲۲۶ مدارک الکہف تحت الایۃ: ۹۶ ص۶۶۴ جلالین الکہف تحت الایۃ: ۹۶ ص۲۵۲ ملتقطا) { فما اسطاعوا ان یظهروه:تو یاجوج و ماجوج اس پر نہ چڑھ سکے۔} جب حضرت ذوالقر نین رضی اللہ تعالی عنہ نے دیوار مکمل کر لی تو یاجوج اور ماجوج ائے اور انہوں نے اس دیوار پر چڑھنے کا ارادہ کیا تو اس کی بلندی اور ملائمت کی وجہ سے اس پر نہ چڑھ سکے پھر انہوں نے نیچے سے اس میں سوراخ کرنے کی کوشش کی تو اس دیوار کی سختی اور موٹائی کی وجہ سے اس میں سوراخ نہ کر سکے۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۹۷ ۵ / ۲۹۹)