Surah Al Kahf Ayat 99 (18:99)
The Cave · Juz 16 · Makki
وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوْمَىٕذٍ یَّمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ وَّ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًا 99
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر سیلاب کی طرح آئے گا اور صُور میں پھونک ماری جائے گی تو ہم سب کو جمع کر لائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر ریلا دے گا اور صور پھونکا جائے گا تو ہم ان سب کو اکٹھا کر لائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و تركنا بعضهم یومىذ:اور اس دن ہم انہیں چھوڑ دیں گے۔} ارشاد فرمایا کہ جب دیوار ٹوٹ جائے گی تو اس دن ہم یاجوج اور ماجوج کو اس طرح چھوڑ دیں گے کہ ان کا ایک گروہ دوسرے پر اس طرح ائے گا جس طرح پانی کی لہر ایک دوسرے پر اتی ہے اور وہ اپنی کثیر تعداد کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہوں گے۔( خازن الکہف تحت الایۃ: ۹۹ ۳ / ۲۲۶) {و نفخ فی الصور:اور صور میں پھونک ماری جائے گی۔} اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یا جوج ماجوج کا نکلنا قرب قیامت کے علامات میں سے ہے۔( خازن الکہف تحت الایۃ: ۹۹ ۳ / ۲۲۶) {فجمعنهم جمعا:تو ہم سب کو جمع کر لائیں گے۔}یعنی ہم قیامت کے دن تمام مخلوق کو عذاب و ثواب کے لئے جمع کر لائیں گے۔( مدارک الکہف تحت الایۃ: ۹۹ ص۶۶۴ روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۹۹ ۵ / ۳۰۱ ملتقطا)