Surah Al Kahf Ayat 100 (18:100)
The Cave · Juz 16 · Makki
وَّ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ یَوْمَىٕذٍ لِّلْكٰفِرِیْنَ عَرْضَاﰳ 100
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے ۔
Tafseer (Urdu)
{و عرضنا جهنم یومىذ:اور ہم اس دن جہنم لائیں گے۔} یعنی جس دن ہم تمام مخلوق کو جمع کریں گے اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے تاکہ وہ اسے صاف دیکھیں اور اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑناسنیں ۔( ابو سعود الکہف تحت الایۃ: ۱۰۰ ۳ / ۴۰۷) ایک اور مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ و اعتدنا لمن كذب بالساعة سعیرا(۱۱) اذا راتهم من مكانۭ بعید سمعوا لها تغیظا و زفیرا‘‘(فرقان:۱۱۱۲) ترجمہ کنزالعرفان: اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والوں کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔ جب وہ اگ انہیں دور کی جگہ سے دیکھے گی تو کافر اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑناسنیں گے۔ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’قیامت کے دن جہنم کو لایا جائے گا اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے پکڑ کر کھینچ رہے ہوں گے۔( مسلم کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا واہلہا باب فی شدۃ حر نار جہنم وبعد قعرہا وما تاخذ من المعذبین ص۱۵۲۳ الحدیث: ۲۹(۲۸۴۲))