Surah Al Kahf Ayat 101 (18:101)
The Cave · Juz 16 · Makki
الَّذِیْنَ كَانَتْ اَعْیُنُهُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِكْرِیْ وَ كَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا 101
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور حق بات سن نہ سکتے تھے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جن کی آنکھوں پر میری یاد سے پردہ پڑا تھا اور حق بات سن نہ سکتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{الذین:وہ لوگ جو۔} اس سے پہلی ایت میں کفار کے بارے میں فرمایا کہ ہم قیامت کے دن ان کے سامنے جہنم لائیں گےاب اس ایت میں کافروں کے بارے میں مزید فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور وہ آیات الہیہ اور قرآن ہدایت و بیان دلائل قدرت اور ایمان سے اندھے بنے رہے اور ان میں سے کسی چیز کو وہ نہ دیکھ سکے اور اپنی بدبختی کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ عداوت رکھنے کے باعث حق بات سن نہ سکتے تھے۔( خازن الکہف تحت الایۃ: ۱۰۱ ۳ / ۲۲۶-۲۲۷)