Surah Al Kahf Ayat 102 (18:102)
The Cave · Juz 16 · Makki
اَفَحَسِبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ یَّتَّخِذُوْا عِبَادِیْ مِنْ دُوْنِیْۤ اَوْلِیَآءَؕ-اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ نُزُلًا 102
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا کافر یہ سمجھتے ہیں کہ میرے بندوں کو میرے سوا حمایتی بنالیں گے بیشک ہم نے کافروں کی مہمانی کیلئے جہنم تیار کر رکھی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا کافر یہ سمجھے ہیں کہ میرے بندوں کو میرے سوا حمایتی بنالیں گے بیشک ہم نے کافروں کی مہمانی کو جہنم تیار کر رکھی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{افحسب الذین كفروا:تو کیا کافر سمجھتے ہیں ۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کافر یہ سمجھتے ہیں کہ میرے بندوں جیسے حضرت عیسی حضرت عزیر علیہما الصلوۃ والسلام اور فرشتوں کو میرے سوا حمایتی بنالیں گے اور ان سے کچھ نفع پائیں گے ان کایہ گمان فاسد ہے بلکہ وہ بندے انہیں اپنا دشمن سمجھتے اور ان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں ۔( روح البیان الکہف تحت الایۃ: ۱۰۲ ۵ / ۳۰۳ خازن الکہف تحت الایۃ: ۱۰۲ ۳ / ۲۲۷ ملتقطا)اور کافروں کا گمان فاسد ہونے کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اولیاء رحمۃ اللہ تعالی علیہم اور ملائکہ ایمان والوں کے مددگار ہوکر ان کی شفاعت کریں گے نہ کہ کافروں کی۔