Surah Maryam Ayat 20 (19:20)
Mary · Juz 16 · Makki
قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّاٛٛ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمریم نے کہا: میرے لڑکا کہاں سے ہوگا؟ حالانکہ مجھے تو کسی آدمی نے چھوا تک نہیں اور نہ ہی میں بدکار ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولی میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو نہ کسی آدمی نے ہاتھ لگایا نہ میں بدکار ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{قالت انى یكون لی غلم:کہا: میرے لڑکا کہاں سے ہوگا} حضرت جبرئیل علیہ السلام نے جب حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہاکوبیٹے کی خوشخبری دی تواپ حیران ہوگئیں اور کہنے لگیں : کسی عورت کے ہاں اولاد ہونے کا جو ظاہری سبب ہے وہ مجھ میں پایا نہیں جا رہا کیونکہ نہ تو میرا کسی سے نکاح ہوا ہے اور نہ ہی میں بدکار عورت ہوں تو پھر میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہو گا یاد رہے کہ حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہاکی یہ حیرانی اس وجہ سے نہ تھی کہ اپ اللہ تعالی کی قدرت سے یہ کام بعید سمجھتی تھیں بلکہ اپ اس لئے حیران ہوئی تھیں کہ باپ کے بغیر اولاد کا ہونا خلاف عادت تھا اور عادت کے برخلاف کام ہونے پر حیرت زدہ ہو جانا ایک فطرتی امر ہے۔