Surah Maryam Ayat 21 (19:21)
Mary · Juz 16 · Makki
قَالَ كَذٰلِكِۚ-قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌۚ-وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّاۚ-وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجبرئیل نے کہا : ایسا ہی ہے۔ تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے اوپر بہت آسان ہے اور تاکہ ہم اسے لوگوں کیلئے نشانی بنادیں اور اپنی طرف سے ایک رحمت (بنادیں ) اور یہ ایسا کام ہے جس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا یونہی ہے تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ مجھے آسان ہے اور اس لیے کہ ہم اسے لوگوں کے واسطے نشانی کریں اور اپنی طرف سے ایک رحمت اور یہ کام ٹھہرچکا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قال كذلك:جبرئیل نے کہا : ایسا ہی ہے۔} حضرت جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیا: اے مریم! رضی اللہ تعالی عنہا اللہ تعالی کی مرضی یہی ہے کہ وہ اپ کو کسی مرد کے چھوئے بغیر ہی لڑکا عطا فرمائے اور اپ رضی اللہ تعالی عنہا کے رب عزوجل نے فرمایا ہے کہ اپ کو بغیر باپ کے بیٹا دینا میرے اوپر بہت اسان ہے کیونکہ میں اسباب اور واسطوں کا محتاج نہیں ہوں اور اپ کو اس طرح بیٹا دینے میں ایک حکمت یہ ہے کہ ہم اسے لوگوں کیلئے نشانی اور اپنی قدرت کی برہان بنا دیں اور ان لوگوں کے لئے اپنی طرف سے ایک رحمت بنا دیں جو اس کے دین کی پیروی کریں اور اس پر ایمان لائیں اور یہ ایسا کام ہے جس کا اللہ تعالی کے علم میں فیصلہ ہوچکا ہے جو کہ اب نہ رد ہو سکتا ہے اور نہ بدل سکتا ہے ۔ جب حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کو اطمینان ہوگیا اور ان کی پریشانی جاتی رہی تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ان کے گریبان میں یا آستین میں یا دامن میں یا منہ میں دم کیا اور اپ رضی اللہ تعالی عنہا اللہ تعالی کی قدرت سے اسی وقت حاملہ ہوگئیں ۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۲۱-۲۲ ۳ / ۲۳۱ مدارک مریم تحت الایۃ: ۲۱ ص۶۷۰ روح البیان مریم تحت الایۃ: ۲۱ ۵ / ۳۲۳ ملتقطا)