Surah Maryam Ayat 33 (19:33)
Mary · Juz 16 · Makki
وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور مجھ پر سلامتی ہو جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن وفات پاؤں اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی سلامتی مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں گا۔
Tafseer (Urdu)
{و السلم علی:اور مجھ پر سلامتی ہو۔} اخر میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ویساہی کلام کیا جوگزشتہ رکوع میں حضرت یحی علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے گزر چکا ہے کہ میں جس دن پیدا ہوا اس دن مجھ پر سلامتی ہو جس دن وفات پاؤں اس دن مجھ پرسلامتی ہو اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں اس دن مجھ پر سلامتی ہو۔ جب حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کلام فرمایا توتمام لوگ خاموش ہوگئے اور ان کواپ علیہ الصلوۃ والسلام کی والدہ ماجدہ کے نیک پرہیزگار ہونے پر یقین اگیا کہ جوبچہ اس طرح کی باتیں کر رہا ہے اس کی والدہ ہمارے لگائے ہوئے الزامات سے بری ہیں اس کلام کے بعد اپ خاموش ہوگئے اور دوبارہ اسی وقت کلام کیاجب دوسرے بچوں کی طرح بولنے کی عمرتک پہنچ گئے۔( خازن مریم تحت الایۃ: ۳۳ ۳ / ۲۳۴) اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کے نبی علیہ السلام ولادت زندگی وفاتحشر ہر جگہ اللہ عزوجل کے امن میں رہتے ہیں ۔